کینبرا: مس یونیورس 2022 کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک الم ناک حادثے میں انتقال کرگئیں۔
بیرون ملک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئیں جب کہ ماڈل کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔
سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گرگیا۔
ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔
میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔