مشی خان کے ایلومیناٹی کے الزامات، ہانیہ عامر کا بھرپور جواب

کراچی: صف اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکارہ و میزبان مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ایلومیناٹی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
انسٹاگرام پر تقریباً 20 ملین فالوورز کی حامل اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اپنی سرجریز اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز سینئر اداکارہ ومیزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں ہانیہ عامر ایک مخصوص ہاتھ کے اشارے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
مشی خان کے الزامات کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ کبھی کبھی آپ میرے شادی کے کارڈز شائع کرتے ہیں، میری ماں کو پہلے ہی پسند نہیں کہ میں کیا پہنتی ہوں، میرا خاندان پہلے ہی میرے خلاف ہے، کہتی ہیں میرے گال کے گڑھے جعلی ہیں اور یہ سب ختم ہونا چاہیے۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں میں ایلومیناٹی ہوں، نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں بلکہ میں ایک کام کرنے والی عورت ہوں، اپنا کام کررہی ہوں، میں یہ سب نہیں سنبھال سکتی۔
خیال رہے کہ مشی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ علامت مبینہ طور پر ایلومیناٹی سے جڑی ہوئی سمجھی جاتی ہے اور ہانیہ عامر نے یہ انداز ایک سے زیادہ مرتبہ اختیار کیا ہے، جس پر وہ سوال اٹھا رہی ہیں۔
بعد ازاں، ہانیہ عامر نے سب سے پہلے اپنی اسٹوریز کے ذریعے جواب دیا اور پھر اسٹوری میں ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزامات کی تردید کی اور کہا میری امی نے یہ مجھے بھیجا ہے۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ کیا معاملہ ہے، تم سب میرے پیچھے کیوں ہو، میرے پاس پہلے سے ہی کئی مسائل ہیں، میں بہت سے الزامات اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہوں۔
ہانیہ کے ردعمل پر مشی خان نے بھی جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو جناب کے دنوں سے جانتی ہوں، لہٰذا آپ کے جواب پر حیرانی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب، ہانیہ عامر کے فالوورز انسٹاگرام پر ان کا دفاع کر رہے ہیں۔
مداح ان کی جعلی گال کے گڑھوں اور ایلومیناٹی ہونے کے الزامات پر سخت ناراض ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ہے کہ اگر ہانیہ عامر کے خاندان کو ان سے ناخوشی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔
ایک نے لکھا کہ کون کہتا ہے ان کے گال کے گڑھے جعلی ہیں، ناقدین کو اپنی آنکھیں چیک کرانی چاہئیں۔

allegations about the IlluminatiHania Aamir’sMishi Khanstrong response