راولپنڈی: حریت پسند کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی جنرل بپن راوت کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہیے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے متعلق راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا اختتام پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی شخص پر ظلم نہیں کرنا چاہیے، بپن راوت کہتے تھے کشمیریوں کی میت نہیں دیں گے لیکن آج اپنی لاش کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ ہورہا ہے، دنیا یاد رکھے مظلوموں کی آہیں آسمان تک جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر کشمیر کو دوزخ بنادیا ہے، بھارتی فوجی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہیں لیکن دنیا اندھی گونگی بہری ہے جو بھارت سے گھبراتی ہے جب کہ کشمیر کے پاس اپنے دفاع کے لیے فوج نہیں ہے۔