کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک لمبے وقفے کے باوجود کھلاڑی پریکٹس کے دوران فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق کہا ہے کہ لمبے عرصے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں، اس کے باوجود مسائل کا سامنا نہیں کرنا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ووسٹر کے بائیو سیکور ماحول میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب ایک لمبے عرصے کے لیے کرکٹ کے میدان سے دور رہے، اب سب کھلاڑی مل کر ٹریننگ کر رہے ہیں، جو ایک خوش گوار تجربہ ہے۔