پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد نئے چیف سلیکٹر کا موضوع چھڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد نئے چیف سلیکٹر سے متعلق قیاس آرائی جاری ہے۔
سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کی جگہ نیا چیف سلیکٹر مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس حوالے سے حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد اکرم اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد اعلان متوقع ہے۔