کوئٹہ: پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
دھیان رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔
بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جب کہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔