کراچی: ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔
دودھ کی قیمت میں 330 روپیہ فی من غیر سرکاری اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔ عمل درآمد کی صورت میں دودھ کی خوردہ قیمت 120 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
دھیان رہے کہ کراچی میں تازہ دودھ پہلے ہی 94 روپے کی سرکاری قیمت سے 16 روپے زائد پر فروخت ہورہا ہے اور اس صورت حال کے تدارک کے بجائے انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جب کہ عوام الناس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔