مشرق وسطیٰ کشیدگی: افغانستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ملتوی

کولمبو: مشرق وسطیٰ میں جنگی صورت حال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کرنی تھی مگر اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اے سی بی کے مطابق سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جا نی تھی مگر اب وائٹ بال سیریز کو رواں سال کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔
اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے تھے جب کہ تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں ہونے تھے۔