کراچی: سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مائیکل اوون کل 26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کے پہلے این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مائیکل اوون 3 روزہ پاکستانی دورے کے دوران فٹ بال فینز کے گڑھ لیاری کا دورہ کریں گے اور 27 جنوری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
اطلاعات ہیں کہ سابق برطانوی فٹ بالر اس دوران وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کے حوالے سے مائیکل اوون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی کے لیے بہت پرجوش ہوں۔