وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دسویں کلاس کے امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تمام امتحانات سیکنڈ شفٹ میں لئے جائیں گے ، جس کی وجہ سے تمام پرچے دوپہر2 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے ختم ہوں گے اور یہ امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے ، اس ضمن میں جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پہلا پرچہ فزکس، اکنامکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہوگا۔