اراکین پارلیمنٹ کوآج ای ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کرایا جائے گا

اسلام آباد:‌اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے ہوگا۔اراکین پارلیمنٹ کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرایاجائے گا۔
اراکین اسمبلیوں کو ووٹنگ مشین کامعائنہ کرانے کافیصلہ وزرات سائنس وٹیکنالوجی نے کیا۔اراکین پارلیمنٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ڈیمو کریں گے۔
اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کیلئے کیوری باکس رکھا جائے گا۔ ای ووٹنگ پر اراکین کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ بھی کل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کریں گے۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیں گے۔
قومی اسمبلی کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بھی رکھا جائے گا۔ اس سے قبل وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے ای وی ایم کے ڈیمو کے لیے جولائی کے تیسرے ہفتے تک کا وقت مانگا گیا تھا۔
وزرات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مطابق ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔
دوسری جانب حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات پر وزیر اعظم نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ای ووٹنگ کے لیے مذاکرات کی جانب بڑھنے کی دعوت دی تھی

Members of Parliament will be inspected for e-voting machines today