نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ شاخ کے نمائندہ وفد نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد سے خصوصی ملاقات کی اور قانون نافذ کرنے والے صوبائی نظام کو احسن قرار دیا۔
اس موقع پر نیشنل یوتھ اسمبلی کے صوبائی قائد دانیال جیلانی نے اے آئی جی کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے پس منظر، دائرہ کار، ڈھانچے اور مستقبل کے اہداف سے متعلق خصوصی بریف کیا۔
نیشنل یوتھ اسمبلی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ارکان نے اے آئی جی پولیس حیدرآباد کو بتایا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی وہ واحد علامتی قانون ساز ادارہ ہے، جو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر اپنا دائرہ کار پھیلا چکا ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد نے نیشنل یوتھ اسمبلی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ نیشنل یوتھ اسمبلی کی تنظیمی شاخ کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔