کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کردی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ مہوش حیات کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوگئی کہ ہر کوئی اداکارہ مہوش حیات کی شادی کے چرچے کرنے لگا۔
اس پر مہوش حیات نے گردش کرنے والی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے وضاحت کردی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وضاحتی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میں شادی کے لیے جس کا بھی انتخاب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں مطلب سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں’۔
مہوش حیات نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا’۔