مئی 2021 میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے نئے اعداو شمار کے مطابق مئی میں مہنگائی 0.10 فیصد بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی،تفصیلات کے مطابق مئی 2020 کے مقابلے مئی 2021 میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں چکن 59.57 ،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہوا۔ٹماٹر 46.64 ، سبزیاں 18.84اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے، دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27 اور دال مسور1.12فیصد سستی ہوئیں۔

خیال رہے کہ ایک سال میں موٹر فیول اور بجلی کے نرخوں میں بھی 25.34 اور 21.83 کا اضافہ ہوا،جبکہ سستی ہونے والی اشیا میں پیاز، دال مونگ، دال مسوراور بیسن شامل ہیں۔