جنونی انسان ناممکن کو ممکن کر جاتا ہے، دوسروں کو حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے، کچھ ایسا ہی کیا ایک جنونی فوٹو گرافر نے، جس نے اپنے گھر کو جہازی سائز کیمرے کی شکل دے دی۔
یہ منفرد واقعہ بھارتی شہر بلگوام میں پیش آیا، جہاں 49 سالہ راوی ہونگل نامی شخص نے اپنے تین منزلہ مکان کو ونٹیج کیمرے کے طرز سے سجا دیا۔
راوی ہونگل ایک فوٹو گرافر ہے، جسے بچپن ہی سے جدید ٹیکنالوجی والے کیمروں کا شوق تھا۔
یہ شوق جنون بنا تو اس کا نتیجہ اس گھر کی صورت سامنے آیا۔ یہ مکان گھر 95 ہزار ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔