کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پرووینشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلیمینٹیشن کمیٹی (پی سی آئی سی) کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں صوبائی وزراء، ناصر شاہ، اویس قادر شاہ، مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈرکراچی، چیف سیکریٹری، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم سی کے ایم سی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈاکٹر سروش لودھی، لیفٹننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین این ڈی ایم اے بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے
میجر جنرل عمر مقبول، جی سی او ملیر، ایڈینشل سیکریٹری منسٹری آف پلاننگ عزیز عقیلی اور دیگر شریک تھے .
اجلاس میں نالوں پر تجاوزات کے خاتمے، نالوں کی صفائی، ڈزاسٹر مینجمنٹ پلان، کے سی آر پر اپ ڈیٹ اور بی آر ٹی پر اپ ڈیٹ کے حوالے سےبات چیت کی گئی ،نالوں کی صفائی کے حوالے سے کمشنر کراچی نے بریفنگ دی .
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہا زیادہ تر نالوں کے متاثرین کو 823.340 ملین روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے، متاثرین کو پلاٹس دے رہے ہیں، بحریہ ٹاؤن سے رکوری کے 10 بلین روپے مل جائیں تو متاثرین کو گھر بنا کر دینگے
انہوں نے کہاکہ ملیر میں مختلف اسکیمز اور دریا کے لیفٹ بینک کا ڈرینج سسٹم ٹھیک کرینگے،
اجلاس کو بتایا گیا کہ نالوں کی صفائی، تعمیر نو کے بعد شہر کی نکاسی کا نظام ٹھیک ہوجائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں کے ساتھ گاربیج ڈمپ نہیں ہوگا، گاربیج کی ڈمپنگ کیلئے ایس ایس ڈبلیو ایم اے جگہ مختص کریگی، اجلاس کو ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے بھی بریفنگ دی۔