اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے فارمولے پر گفت و شنید ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، جن میں مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، آئندہ عام انتخابات سمیت دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا۔ ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فارمولے پر بات ہوئی۔