راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی شہزادے خالد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں دونوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کہا جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورت حال کی سنگینی اور اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے اندر انہیں روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے آپشنز کو روکتی ہے۔
دونوں فریقوں نے امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ہوشیاری اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرے گا اور بحران کے پُرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔