اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 11 جنوری کو میشا شفیع ہراسانی کیس کی سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع ہراسمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 11 جنوری کو کرے گا۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے گلوکار اور اداکار علی ظفر ہراسمنٹ معاملے پر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔