لاہور: اداکارہ میرا کے سسر کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میرا کو امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، پروٹوکول کے ناجائز مطالبات، دھمکی آمیز اور غیر متوازن گفتگو پر لانگ آئی لینڈ نیویارک کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اب میرا کو شوہر کیپٹن نوید کی گارنٹی کے بعد اسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔
میرا کے سسر راجہ پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کا آج امریکا سے پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے اور وہ اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گی۔
دھیان رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں امریکا میں پاگل خانے منتقل کیے جانے کے والدہ کے دعوے کی تردید کی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور والدہ نے بیان ذہنی دباؤ میں دیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔