دوا ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں اضافے کا اختیار واپس لے لیا گیا!

اسلام آباد: حکومت نے دوا ساز کمپنیوں سے قیمتوں میں اضافے کا اختیار واپس لے لیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیاں قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی سفارش کرسکتی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیاں دواؤں کی قیمتوں کا تعین کرکے ڈریپ کو بھیجیں گی، اتھارٹی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد ان کے تعین کا فیصلہ کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی درج ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سفارشات پر متعلقہ کمپنی کے سربراہ کے دستخط ضروری ہیں، مینوفیکچرر، کلینک یا ریٹیلر کو قیمت کی جگہ اسٹیکر لگانے یا قیمت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، حکومت چاہے تو کسی بھی دوائی کی قیمت میں اضافہ یا کمی روک سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی 30 دن کے اندر قیمتوں کا تعین کرے گی، 30 دن کے اندر اتھارٹی کا فیصلہ نہ ہوا تو مجوزہ قیمتیں لاگو ہوجائیں گی۔

GovtMedicine