یہ الفاظ تھے صدر بازار میں کتابیں بیچنے والے اس معذور شخص کے جس کے دونوں ہاتھ نہیں پر جذبہ ہاتھ والوں سے کئی بلند۔ صدر کی مشہور پشاوری آئسکریم شاپ کے ساتھ ہی یہ بندہ کتابوں کا اسٹال لگاتا ہے اور نہایت سستے داموں میں کتابیں بیچ کر اپنا اور بیوی بچوں کا پیٹ پال رہا ہے۔
بظاہر یہ معذور ہے، ہاتھوں سے محروم ہے مگر اس کی جذبے جوان ہیں، اس کے حوصلے بلند ہیں۔ اس نے مجھے انتہائی سستے داموں کتابیں بھی دیں اور ساتھ کہتا ہے کہ صاحب اللہ کا شکر ہے مالک دو وقت کی روٹی کھلا دیتا ہے بھوکا نہیں سلاتا۔
نہ اس کی آنکھوں میں گاہک کو لوٹنے کی لالچ تھی اور نہ اس کی باتوں میں چالاکی۔ سادہ طبیعت اور اپنے کام سے بھرپور ایمانداری۔ اگر آپ کراچی کے رہائشی ہیں اور آپ کا جب بھی صدر سے گزرنا ہو تو اس آدمی سے ایک دو کتابیں ضرور خرید لینا۔ ہمارے لئے ایک دو کتاب کی قیمت بہت زیادہ نہ ہوں لیکن اس کے لئے شاید وہ قیمت دو وقت کی روٹی کا ذریعہ ہو۔
محنت کرنے والوں اور حلال کمانے والوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں، بڑا سکون ملتا ہے۔ ۔ ۔ آزما کر دیکھ لیں۔