میکسیکو میں میئر کی مگرمچھ سے شادی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک میئر نے اپنے شہر کے لوگوں کی خوش حالی کے لیے قدیم روایت کے تحت مادہ مگرمچھ سے بیاہ رچالیا۔
جنوبی میکسیکو کے سان پیڈرو نامی ٹاؤن کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے بیاہ کرلیا۔ شادی میں روایتی رسوم کا اہتمام بھی کیا گیا اور میئر نے شہزادی کہلائی جانے والی مادہ مگرمچھ کے ساتھ وفاداری نبھانے کی قسم بھی کھائی۔
انہوں نے روایتی جملے ادا کیے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور میں یہ ذمے داری قبول کرتا ہوں، ہم محبت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے اور میں شہزادی سے شادی کا اعلان کرتا ہوں۔
میئر کا کہنا تھا کہ یہ شادی میرے شہر لوگوں کے لیے خوش حالی کا باعث بنے گی اور اس قدیم روایت کو زندہ رکھنے پر میں بہت خوش ہوں۔
بیاہ کی اس تقریب سے پہلے مادہ مگرمچھ کو گھر گھر لے جایا گیا تاکہ مقامی باشندے اسے اپنی بانہوں میں لے کر ناچ سکیں۔ مادہ مگرمچھ کو روایتی انداز میں دلہن بنایا گیا تھا۔

 

Hugo SosaMaxicoMayor Marries CrocodileSouth Mexico