راولپنڈی: 9 مئی مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی، جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے 6 فروری سے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔