لاہور: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرد جرم عائد کردی۔
شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، شاہ محمود قریشی کو آج فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ان پر فرد جرم عائد کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی۔