لاہور: گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا، اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق مولانا صاحب روبہ صحت ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، کینیڈا میں ایک روزقبل مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا۔
طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک اور اسپتال میں ہیں۔