کراچی: مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔
ضیا الرحمان کا تعلق پروونشیل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے، ضیا الرحمان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔
سابق ڈی سی سینٹرل فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔