جنسی زیادتی کیسز، متھیرا کا خواتین کو جلد انصاف دلانے کا مطالبہ

لاہور: میزبان، اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں متھیرا نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کے لیے انصاف چاہتے ہیں۔
اداکارہ متھیرا نے مزید لکھا کہ بالخصوص ان خواتین کو انصاف دلایا جائے تو دیہی اور دوردراز علاقوں میں رہتی ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ ہم اب کوئی اور ہیش ٹیگ نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ ملک میں پچھلے کچھ عرصے سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے قبل بھی کچھ اداکارائیں خواتین کے حق میں آواز بلند کرچکی ہیں۔

demandMathiraPM Imran Khan