مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکیج سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ

کراچی: مسکن چورنگی پر عمارت میں ہونے والے دھماکے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے قدرتی گیس کا دھماکا قرار دے دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ مسکن چورنگی میں ہونے والا دھماکا قدرتی گیس لیکیج سے ہوا ہے اور جائے وقوعہ سے چولہے کا برنر ملا ہے جو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کسی قسم کا کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا اور کسی دھماکا خیز ڈیوائس کے شواہد بھی نہیں ملے۔


دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا کہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔

#BDS#Explode#Gulshan e Iqbal#SSGC