شہر قائد میں فیس ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے گھر سے باہر ماسک کے بغیر نکلنے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ماسک نہ پہننے پر تیس سے زائد شہریوں پر جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی دیگر خلاف ورزیاں کرنے والے شہریوں کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحد مقدمات قائم کرنے اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر نے برنس روڈ، کلفٹن,صدر، ڈیفنس میں قائم بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹس کے عملے کو ماسک کے بغیر دیکھ کر مالکان کے خلاف جرمانہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 7 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ ایک دکان مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔