کورونا سے محفوظ افراد کو یکم رمضان سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت

سعودی حکومت نے کرورنا سے محفوظ افراد کو مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ اس اجازت کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ اجازت نامہ ڈیجیٹل ذریعے سے حاصل کیا جاسکے گا۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے ایک ایپ ڈیویلپ کرالی گٰٗ ہے۔ توکل نامی اس ایپ کے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کے اجازت نامے جاری کیے جاٗیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کو  بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی جازت ہوگی۔

Covid free people allowed to come masjid e nabaviMasjid e Nabavi