مسلم لیگ ن نے مہنگائی کا مجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی کا مجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے ، عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ، ادارہ شماریات نے مہنگائی بڑھنے کی بات کی ، وزارت خزانہ کمی کا کہہ رہی ہے۔

تفصِلات کے مطابق انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ صرف جولائی میں ملک میں مہنگائی میں 8 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے ، آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں ، اس لیے آپ کے لیے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ، درحقیقت عوام نہ آٹا چاول، چینی، دودھ، دہی، سبزیاں نہیں کھا سکتے ، عوام تو بس بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے ، اس کے علاوہ تو عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے ، عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ، ادارہ شماریات نے مہنگائی بڑھنے کی بات کی ، وزارت خزانہ کمی کا کہہ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف جولائی میں ملک میں مہنگائی میں 8 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ہوا لیکن حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے ، آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں ، اس لیے آپ کے لیے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ، درحقیقت عوام نہ آٹا چاول، چینی، دودھ، دہی، سبزیاں نہیں کھا سکتے ، عوام تو بس بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے ، اس کے علاوہ تو عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں۔