مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ لاہور میں طے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتے کی بات قریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی، لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔

CM Punjab Maryam Nawaz SonJunaid safdarرشتہ طے