مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا عائشہ سیف سے نکاح

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں سابق سینیٹر اور احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا۔
دولہا جنید صفدر کی لندن کے ہوٹل میں نکاح کی تقریب میں نانا نواز شریف، ماموں حسن، حسین نواز اور ان کے اہل خانہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے سلیمان شہباز، صاحبزادی اور ان کے شوہر علی عمران بھی شریک تھے۔

نکاح کی تقریب کے موقع پر جنید صفدر اپنے نانا نواز شریف کے ساتھ


مریم نواز اور دولہا کے والد کیپٹن (ر) صفدر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ اس موقع پر ہوٹل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں اور مظاہرین میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا، واضح ہو کہ بولی وُڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے بھی اپنی شادی پر اسی ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا تھا۔

DaughterJunaid safdarMaryam NawazNikkahSaif ul Rehmanson