مریم نواز کی نیب طلبی کا نوٹس اور سوال نامہ جاتی عمرہ ارسال

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی نیب طلبی کا نوٹس جاتی عمرہ ارسال، قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کو سوال نامہ بھی بھجوادیا۔
نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ جاتی عمرہ زمین کی خریداری اور خریداری کا طریقہ کیا تھا؟ تفصیلات فراہم کی جائیں، جاتی عمرہ 1440 کینال زمین کی خریداری کے پیسوں کے ذرائع کیا تھے؟ جاتی عمرہ کی زمین سے متعلق ٹیکسز ادا کیے گئے؟ کیا زمین خریداری کے بعد فروخت بھی کی؟ جو زمین خریدی گئی، کیا وہ زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی۔
واضح رہے نیب نے مریم نواز کو 200 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرانے کے الزام میں 11 اگست کو طلب کیا ہے۔ مریم نواز کے نام رائے ونڈ میں 2 سو ایکڑ زمین کی منتقلی کے حوالے سے نیب نے سابق ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

Jati umraLand caseMaryam NawazNab