لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے صوبے کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔
دھیان رہے کہ مریم نواز شریف پہلے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں۔