والدہ کے دباؤ کی وجہ سے جلدی شادی کی، مریم نفیس

کراچی: ٹی وی کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ کے دبائو کے باعث جلدی شادی کرنا پڑی۔
مریم نفیس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں جلدی شادی سے متعلق بتایا، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماؤں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے۔


اُنہوں نے بتایا کہ میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کرلینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔
مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نفیس کی شادی کم عمری میں ہی ہوگئی تھی۔

ActressEarlyMaryam NafeesTalk about her Marriage