کراچی سمیت سندھ بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند ہوجائیں گی

کراچی: سندھ حکومت کے کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی سمیت صوبے بھر میں آج رات 8 بجے ‏مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔
مارکیٹوں میں لاؤڈ اسپیکر پر دکانیں بند کرنے کے اعلانات کیے گئے ہیں اور مارکیٹوں میں ماسک ‏پہننے، سماجی فاصلے کی اپیلیں کی گئی ہیں۔
مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز نے بھی دُکان داروں کو ہدایت دیتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل ‏کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ ‏بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں 2 روز کی بندش سے رش بڑھے گا، تجارتی ‏مراکز میں خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کو ایک دن بند رکھنے کا اعلان کرے کیونکہ مہنگائی ‏کی وجہ سےعوام اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں اور اب 2 دن کاروباری بندش سے مزدور طبقہ ‏بے روزگار ہوگا۔
صدر کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کورونا احتیاطی تدابیر کو سراہتے ہیں، ‏مارکیٹوں کو 8 بجے بند کرنا مشکل ہوگا، مارکیٹوں کو بند کرنے کا وقت رات 9 بجے تک بڑھانا ہوگا، عید ‏خریداری کا دورانیہ کم ہونے سے رش بڑھے گا۔

8 PMkarachimarket close