ماسکو: ٹینس کی دُنیا کی سپراسٹار ماریا شراپووا نے برطانوی بزنس مین الیگزینڈر سے منگنی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری سنادی۔
روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کے منگیتر برطانوی شہزادے ہیری اور شہزادہ ولیم کے قریبی دوست بھی ہیں۔
ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو منگنی کے حوالے سے بتایا جس کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ماریا شراپووا کی برطانوی بزنس مین الیگزینڈر کے ساتھ 2008 سے دوستی ہے۔