ماریہ بی کا فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد مردوں کے ہم جنس پرست ہونے کا دعویٰ

کراچی: معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 فیصد مرد ہم جنس پرست (ایل جی بی ٹی کیو) ہیں۔
ماریہ بی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران پاکستان میں ہم جنس پرست افراد کے بارے میں کُھل کر بات کی، جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
میزبان نے ماریہ بی سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کے معاملے پر زیادہ بات کیوں کررہی ہیں؟ جس پر فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ یہ سب میری برداشت سے باہر ہوگیا تھا، اسی لیے میں نے اس معاملے پر بات کرنا شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ غصہ اُس وقت آیا جب کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر آکر یہ کہنا شروع کیا کہ ہمارے مذہب اسلام میں تو سب جنسی رجحانات جائز ہیں، یہ بات سُن کر میں نے ہم جنس پرستی کے خلاف بولنا شروع کیا۔
ماریہ بی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قریباََ 27 بار قومِ لوط کا ذکر کیا ہے اور ہمارے یہاں لوگ ہم جنس پرستی کے معاملے کو چھوٹا اور غیر اہم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہم جنس پرست افراد اپنے گھروں تک محدود تھے لیکن اب یہ کُھل کر سامنے آرہے ہیں، اسی وجہ سے میں نے اس معاملے پر بات کرنا ضروری سمجھا۔
ماریہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کے قریباََ 80 فیصد مرد ہم جنس پرست (ایل جی بی ٹی کیو) ہیں۔
ماریہ بی نے مزید کہا کہ فیشن انڈسٹری میں شروعات سے ہی ایسے لوگ (ہم جنس پرست) موجود تھے، لیکن اب یہ لوگ سوشل میڈیا پر آکر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں کہ اسلام میں ہم جنس پرستی جائز ہے۔

 

Claim 80% Men are GayFashion DesignerFashion IndustryLGBTQMaria BPodcast