منڈی،رین ایمرجنسی کے تحت ٹیمیں الرٹ،داخلی اورخارجی راستے الگ کیے جاچکے ہیں،ترجمان یاوررضاچاؤلہ

عیدالضحی پرقربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے کراچی سپرہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب 10جون سے لگنے والی ایشیاء میں قربانی کے جانوروں کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک بھرسے آنیوالے مختلف رنگ ونسل کے جانوروں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی جبکہ عیدقربان نزدیک آتے ہی جانوروں کی فروخت کا سلسلہ بھی تیزہوگیا، سستے جانوروں کی لائنیں لگ گئیں،

بارش کے بعد صفائی ستھرائی کردی گئی کوروناایس اوپیز کے تھت اقدامات سخت کردیئے گئے تفصیل کے مطابق سپرہائی وے مویشی منڈی میں ابتک تقریبا چھ لاکھ قربانی کاجانورآچکاہے اورتین لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہوچکے ہیں

اسوقت مویشی منڈی میں کم وبیش تین لاکھ قربانی کے جانورموجودہیں جن میں اونٹ،بیل،بکرے اوردنبے بھی شامل ہیں،عیدالضحی کاچاندنظرآتے ہیں جانوروں کے بھاؤتاؤمیں تیزی آچکی ہے مویشی منڈی میں 60 ہزار سے 70 ہزارتک کا جانور فروخت ہورہاہے یہی وجہ ہے کہ شہری جوق درجق سستے جانوروں کی خریداری کیلئے سپرہائی وے مویشی منڈی کارخ کررہے ہیں،ترجمان یاوررضاچاؤلہ کاکہناہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے داخلی اورخارجی راستے الگ کیے جاچکے ہیں،

انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت ریسکیو ٹیموں نے دن رات ایک کرکے داخلی وخارجی راستوں سے کیچڑاوربارش سے جمع ہونیوالاپانی مکمل صاف کردیاہے،روزانہ کی بنیاد پرصفائی کی جارہی ہے مختلف بلاکس میں فیومی گیشن کی جارہی ہے،

جانوروں کومختلف بیماریوں سے بچاؤکیلئے اسپرے بھی کیاجارہاہے کئی شہریوں نے ٹوکن کی سہولت کافائدہ اٹھاتے ہوئے قربانی کاجانورپسندکرکے عیدالضحی تک ان کی دیکھ بھال اورنہلائی دھلائی کے لیے مویشی منڈی کے اسٹال پرچھوڑدیاہے، شہرمیں جگہ جگہ گندگی اوربارشوں سے پریشان حال کراچی والوں نے بیوپاریوں کی جانب سے جانور مویشی منڈی میں کھڑا کرنے کی سہولت کا فائدہ اٹھارہے ہیں مختلف اسٹال پر سیکڑوں مویشی امانتا رکھوا دیئے ہیں،

مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں ایک سروے کے مطابق بیوپاریوں کے پاس اسوقت 62 گائے اور بیل امانتا موجود ہیں،شہری بھی اس بات سے بے فکرہوچکے ہیں کہ انہیں گھرلے جاکرکھڑاکہاں کریں اوران کی عیدقربان تک خدمت کیسے کریں؟ترجمان یاوررضاچاؤلہ کاکہناہے کہ انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں،ماسک کے بغیر مویشی منڈی آنے والوں پرجرمانے عائدکیے جانے کافیصلہ بھی کیاگیاہے جبکہ کوروناویکسی نیشن لگانے کاعمل بھی جاری ہے، ایس اوپیز پرعلمدرآمدکرانے کے لیے ہربلاکس میں لاؤڈاسپیکرکے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں

کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے انتظامیہ کے سیکڑوں اہلکارالرٹ ہیں،مویشی منڈی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری ہونے کی شکایت پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کاعملہ بھی حرکت میں آچکاہے،اے وی ایل سی کے ایس پی عارف اسلم کاکہناہے کہ اے وی ایل سی ٹیم کو منڈی کے اطراف میں تعینات کیاجاچکاہے، پارکنگ ایریامیں شکایات سے متعلق مختلف مقامات پر بینرز بھی آویزاں کیے جاچکے ہیں،پولیس حکام کی جانب سے ہدایات نامے میں کہاگیاہے کہ کار،موٹر سائیکل کو محفوظ پارکنگ ایریا میں پارک کریں ایسی جگہ گاڑی پارک نہ کریں جہاں نزدیک سیکورٹی گارڈ نہ ہو،

کار اور موٹر سائیکل نہ ملنے کی صورت میں پارکنگ انتظامیہ اورصورتحال سے متعلق 15 پر اطلاع دیں،پارکنگ ٹھیکدارچوہدری طارق کاکہناتھاکہ شہری فوری تھانہ پولیس اور ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں، پارکنگ ایریامیں بینرز اور ٹیمز کی تعیناتی سے عوام کو پارکنگ سے متعلق آگاہی ہوسکے گی چوہدری طارق نے ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے مدینہ کالونی کے گودام پرچھاپہ مارکرملزمان کی گرفتاری اورموٹرسائیکلوں کی برآمدگی سے متعلق کہاکہ ملزمان کی جانب سے دوران تفتیش انکشاف سے گروہ کے گرد گھیراتنگ کرنے میں بڑی مددملے گی،ٹھیکدارچوہدری طارق نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کیلئے مختص جگہ پارکنگ ایریا

mandi