راچی سپرہائی وے پرایشیاءکی سب سے بڑی موییشی منڈی میں بروز منگل چھ جون سے کوروناویکیسن لگانے کاعمل شروع کردیاگیاہے،شہریوں اوربیوپاری کوون ٹائم اورٹوٹائم ڈوزکی سہولت بھی موجودہے کسی سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی تفصیل کے مطابق ترجمان مویشی منڈی یاوررضاچاولہ کاکہناہے کہ مویشی منڈی میں عید الضحی کے آخری روز تک ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا،ویکسین لگوانے والے افراد کوشناختی کارڈ دکھاناہوگاانہوں نے کہاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کیلئے ون ٹائم کینسانو (Cansino)ویکسین لگائی جاررہی ہے،
ترجمان یاور رضا چاولہ کامزیدکہناتھاکہ پہلا ڈوز لگوانے والے بیوپاری اور شہریوں کیلئے دوسرے کی بھی سہولت موجود ہے،یکسین لگوانے والے آنےوالے افرادکوشناختی کا دکھانا ضروری ہوگا،مویشی منڈی کے عارضی کوروناویکسی نیشن سینٹرمیں موجودڈاکٹرکاکہناتھاکہ سائنو ویک اور کینسائنو دونوں ویکسین لگائی جارہی ہے،کینسائنوایک یعنی( سنگل) ڈوز اور سائنو ویک کی دو ڈوز لگائی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ مریض کی صورتحال دیکھ کر بھی ڈوز لگائی جاتی ہے،ملتان سے آئے بیوپاری اقبال نے بھی مو یشی منڈی سے ون ٹائم کورونا ویکسین کینسائنو لگوالی،
بیوپاری اقبال کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ کراچی کی سپرہائی وے مویشی منڈی میں کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے علاوہ ازیں میڈیاکوآڑڈینٹرذکی ابڑوکاکہناتھاکہ مویشن منڈی آنے والے شہری بھی اس سہولت سے مستفیدہوسکتے ہیں کسی سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی ،ویکسین کے ساتھ کورونا ٹیسٹ بھی کیا جارہاہے۔