کراچی: نوجوان فکشن نگار اور وی لاگر، مطربہ شیخ کا افسانہ مجموعہ مناط شایع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قلم کار اور کہانی کار مطربہ شیخ کے افسانے کتابی صورت میں شایع ہوگئے۔ افسانوں اور مختصر کہانیوں پر مشتمل یہ مجموعہ رواں، کراچی کے زیر اہتمام شایع ہوا ہے۔
ناقدین اور قارئین کو مطربہ شیخ کے ہاں کراچی کی طرز زندگی اور انسانی احساسات کی ترجمانی نظر آتی ہے۔
اس کتاب پر سینیر فکشن نگار اور صحافی، زیب اذکار حسین، معروف ناول نگار اور ڈراما نویس، آمنہ مفتی اور فکشن نگار، صحافی اور وی لاگر اقبال خورشید کی آرا درج ہیں۔
کتاب ڈسٹ کور کے ساتھ خوب صورت گیٹ اپ میں شایع کی گئی ہے۔ ۲۸۸ صفحات کی اس کتاب کی رعایتی قیمت 500 روپے. آپ اس نمبر پر آرڈرز بک کرا سکتے ہیں: 03439444888