تائیوان کے شہری نے 37 روز میں 4 شادیاں کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا

دنیا بھر میں انوکھے تجربات کرنے والے افراد کی کمی نہیں۔۔ لیکن تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایسا کام کیا، جس سے دنیا حیرت میں پڑ گئی ہے۔ تائیوان سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں حاصل کرنے کے لیے 37 دن میں 4 شادیاں کر ڈالیں۔
تائیوان کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو شادی کے وقت کام سے 8 چھٹیاں دی جاتی ہیں اور  ادارے اس شخص کو ان چھٹیوں کا معاوضہ بھی ادا کرتے ہیں۔
تائیوان سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی پہلی شادی پر ملنے والی چھٹیوں کے آخری روز اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اگلے ہی دن دوسری شادی کرکے قانون کے تحت ایک بار پھر 8 چھٹیوں کا تقاضا کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس شخص نے چھٹیوں میں توسیع کے لیے ایک ہی عورت سے 37 دن کے اندر 4 مرتبہ شادی کی اور اسے 3 مرتبہ طلاق دی اورمتعلقہ شخص معاوضے کے ساتھ 32 چھٹیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Man marries 4 times in 37 days