کراچی کے علاقوں لانڈھی اور ملیر کے دھنسنے سے متعلق بڑا انکشاف

سنگاپور: نانینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے ماہرین ارضیات نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر 2014 سے 2020 کے دوران 15.7 سینٹی میٹر دھنس چکے ہیں۔
ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں کے دھنسنے کی رفتار چینی شہر تیانجن کے بعد دنیا میں تیز ترین ہے، اس کی وجہ زیر زمین پانی نکالنا اور نئی بلند عمارتوں کی تعمیر ہے۔
کراچی کا تین ارضی پلیٹوں انڈین، یورشین اور عربین کے باہمی ٹکراؤ کے مقام پر قریب واقع ہونا بھی وجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانی نکالنے اور عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں شہر کے مزید علاقے دھنسنے کے علاوہ زلزلے آسکتے ہیں۔
اس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں سمندری پانی میٹھا بنانے کے پلانٹ لگانا اور بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی شامل ہیں۔

Big RevealedKarachi AreasLandhiMalirSingapore UniversitySubsidence