بڑی تبدیلی کا امکان، واٹس ایپ بالکل بدل جائے گا

نیویارک: واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا امکان، شروع سے واٹس ایپ کا یوزر انٹرفیس سبز رنگ کا رہا ہے۔
مگر تصور کریں کہ آپ سبز کے بجائے گلابی، جامنی یا نیلے رنگ سے سجے واٹس ایپ کو استعمال کریں تو پھر؟
جی ہاں واقعی واٹس ایپ میں ایسی تبدیلی کی جارہی ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم کو بدل دے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے تھیمز فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
میٹا کی ایک اور ایپ میسنجر میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے اور واٹس ایپ میں بھی اس حوالے کافی عرصے سے افواہیں سامنے آتی رہی ہیں۔
WaBetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا اور اس سے واٹس ایپ دیکھنے میں بالکل بدل جائے گی۔
واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں تھیمز فیچر کا عندیہ ملا ہے۔
رپورٹ میں اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے واٹس ایپ کس حد تک تبدیل ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے واٹس ایپ میں ایک مینیو تھیمز کے لیے دیا جائے گا جس میں مختلف کلر اسکیمز اور بیک گراؤنڈز کے آپشنز موجود ہوں گے۔
جب کسی تھیم کا انتخاب کیا جائے گا تو بیک گراؤنڈ امیج کے ساتھ چیٹ ببل کا رنگ بھی تبدیل ہو جائے گا۔
ان نئی تھیمز کی بدولت صارفین واٹس ایپ کا روایتی سبز رنگ تبدیل کرکے اسے اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے۔
تھیمز کے ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ آپشنز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
بہت جلد صارفین ڈارک موڈ میں بیک گراؤنڈ میں موجود تاریکی کو ایڈجسٹ کرسکیں گے جس کے لیے ایک سلائیڈر واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کا اشارہ بیٹا ورژن میں ملا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Big Change ExpectedMetaWhatsApp