ماہرہ خان کی 5 برس بعد ٹی وی انڈسٹری میں واپسی

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 5 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے نئے پروجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واسطی، عمیر رانا اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔


ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے، اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم معلوم ہوا ہے کہ ماہرہ خان اپنی اگلے پروجیکٹ میں مہرین کا کردار ادا کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات بول فلم سے کی تھی جو خاصی کامیاب رہی، اس کے علاوہ بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، رئیس اور قائداعظم زندہ باد میں بھی اداکارہ نے جاندار کردار نبھائے۔

backMahira KhanTV DramaTV industry