میرے شوہر کا دیا تحفہ چوری کرنے والا جہنم میں جائے گا، ماہرہ خان

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں شوہر کی جانب سے ملنے والے تمام تحائف ہی پسند ہیں، لیکن ایک تحفہ ایسا ہے جو ان کا پسندیدہ ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹریو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے شوہر سلیم کریم کی جانب سے دیے گئے تمام تحائف بہت پسند ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا آخری تحفہ میں نے کہیں کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے چوری کرلیا ہے اور جس نے بھی چوری کیا ہوگا وہ جہنم میں جائے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے چوڑیاں بہت پسند ہیں جو مجھے ہر ہفتے ملتی ہیں۔

Husband Salim KarimInterviewMahira KhanThe gift is lost