ماہرہ خان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب!

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان 15 دن قرنطینہ رہنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کی تقریب میں ورچوئل گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے کورونا کا مثبت تجربہ رکھنے سے متعلق بتایا کہ ’میرے بھائی سمیت میرے بہت سے دوست ایسے ہیں جو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹھیک رہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھ میں کورونا کی شدید علامات تھیں، بہت مشکل وقت تھا تاہم الحمدللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں‘۔
قرنطینہ میں گزارے گئے سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اس دوران میں نے اسکرپٹس پڑھے اور اب میں جلد ہی ڈراموں میں واپس آؤں گی‘۔
واضح رہے کہ کافی عرصے سے ماہرہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں البتہ فلموں میں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں۔

ActressCovid 19Mahira Khan