ماہرہ کی میک اپ آرٹسٹ کیلیے سالگرہ پر نیک تمنائیں!

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ کے لیے محبت بھرے الفاظ کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو ان کی سالگرہ پر خاص ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارک باد پیش کی۔
ماہرہ کی جانب سے بابر ظہیر کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام مبارک باد کے ساتھ پوسٹ بھی شیئر کی گئی۔
پوسٹ میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ میرے جگر کا ٹکڑا میرا بابر! تم واقعی جانتے ہو کہ تم میرے لیے کتنے اہم ہو، میں شکر گزار ہوں کہ ہم ایک دوسرے کو ملے۔
ماہرہ نے کہا کہ ’میری دُعا ہے کہ ہماری یہ دوستی محبت، مسکراہٹ، عزت، رقص اور موسیقی سے بھری رہے۔‘
آخر میں ماہرہ خان نے بابر ظہیر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔‘
دوسری جانب بابر ظہیر نے ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں آپ سے کس قدر محبت کرتا ہوں۔‘
خیال رہے کہ بابر ظہیر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ماہرہ خان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں۔

ActressMahira Khan